کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں11ارب89کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس110.17پوائنٹس اضافے سے 30180.30پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 16 ستمبر 2014 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 30100 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب89کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت47.00فیصدزائد جبکہ47.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس30017پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30277پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس110.17پوائنٹس اضافے سے 30180.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 406کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 190کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،194کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب 89کروڑ 43لاکھ 33ہزار 164روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب31ارب 78کروڑ 63لاکھ 31ہزار 413روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں19کروڑ 52لاکھ 81ہزار 730شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں6کروڑ24لاکھ 39ہزار280شیئرز زائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت340.00روپے اضافے سے 6850.00روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت97.00روپے اضافے سے 3150.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 161.11روپے کمی سے10400.00جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت36.09روپے کمی سے 728.91روپے ہوگئی ۔

منگل کو فیصل بینک کی سرگرمیاں2کروڑ33لاکھ90ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 1روپے اضافے سے18.62روپے جبکہ عسکری بینک کی سرگرمیاں1کروڑ 94لاکھ 9ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت44پیسے اضافے سے21.68روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 20.29پوائنٹس اضافے سے 20817.00پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 132.74پوائنٹس اضافے سے 49303.40جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 80.84پوائنٹس اضافے سے 22092.23پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :