ہواوے کی جانب سے پاکستان میں 90 فیصدانٹرنیزکو روزگارکی فراہمی

منگل 16 ستمبر 2014 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) ٹیلی کمیونی کیشن ٹیکنالوجی میں عالمی رہنماء ہواوے ٹیکنالوجیزکے زیراہتمام اسلام آباد آفس میں دوماہ پرمشتمل انٹرن شپ پروگرام منعقد اور سپانسرکیا گیا جس کا مقصد نوجوان طلباء کی تکنیکی مہارت میں پختگی لانا ، تربیت کی فراہمی اور مستقبل میں پیشہ ورانہ کیریئر کیلئے ان کی شخصیت سازی کو ترقی دینا تھا ۔

انٹرن شپ پروگرام کی باضابطہ اختتامی تقریب گزشتہ روزیہاں منعقد ہوئی جس میں ہواوے پاکستان کے سی ای او Simon Geng نے انٹرنیزمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔Simon Geng نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سماجی ذمہ دار تنظیم ہونے کے ناطے Huawei نے حالیہ انٹرن شپ پروگرام میں داخلہ لینے والے طالب علموں کے 90 فیصد کو روزگار کے مواقع پیش کرنے کی جانب ایک اور قدم بڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان تمام طالب علموں کو پاکستان کی معروف یونیورسٹیوں سے منتخب کیا گیا اورجوں ہی انٹرنیزاپنی دوماہ کی انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کریں گے توان میں سے 90 فیصدکو ہواوے ملازمتوں کی پیش کش کرے گی۔انھوں نے کہا کہ ہواوے نے اس پروگرام کے تمام internees کی اچھی طرح تربیت کی اور ان کو پیشہ ورانہ شعبوں میں آگے بڑھنے کیلئے تیارکیا۔انھوں نے کہا کہ طلباء کیلئے یہ دنیا کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا ایک منفرد موقع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :