نعرے لکھے نوٹ نہ لئے جائیں، اسٹیٹ بینک کاتمام بینکوں کو مراسلہ،سیاسی، مذہبی یا تجارتی نعرے لکھے نوٹ وصول اور نہ ہی انہیں تبدیل کر کے انکے عوض رقم دی جائیگی

منگل 16 ستمبر 2014 18:19

نعرے لکھے نوٹ نہ لئے جائیں، اسٹیٹ بینک کاتمام بینکوں کو مراسلہ،سیاسی، ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء )اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام نوٹ جن پر سیاسی، مذہبی یا تجارتی قسم کے نعرے لکھے ہوں وصول نہ کریں۔تمام بینکوں کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے علم میں آیا ہے کہ بعض عناصر عوام کو نوٹوں پر سیاسی نوعیت کے نعرے لکھنے پر اکسا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بینک دولت پاکستان نے تمام بینکوں اور عوام کو یاد دہانی کروائی ہے کہ لیگل ٹینڈر آرڈیننس 1977ء کے مطابق ایسے تمام نوٹ لیگل ٹینڈر نہیں رہتے جن پر سیاسی، مذہبی یا تجارتی قسم کے نعرے لکھے ہوں اور اسٹیٹ بینک ایسے نوٹ نہ وصول کرے گا، نہ تبدیل کرے گا اور نہ ان کے عوض رقم دے گا۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ مالی نقصانات سے بچنے کے لئے ایسے نوٹ قبول نہ کریں۔