پاکستان نعمت خداوندی ہے ،انتشارپھیلانے نہ ہی پاکستا ن اور نہ ہی اسلام کے دوست ہیں،حافظ سعید، بھارتی آبی جارحیت نے یہ ثابت کردیاہے وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے خوفزدہ ہیں، امیر جماعة الدعوة کا کانفرنس سے خطاب

منگل 16 ستمبر 2014 18:19

پاکستان نعمت خداوندی ہے ،انتشارپھیلانے نہ ہی پاکستا ن اور نہ ہی اسلام ..

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) جماعة ا لدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعیدنے کہا ہے کہ پاکستان نعمت خداوندی ہے اس میں انتشارپھیلانے نہ ہی پاکستا ن اور نہ ہی اسلام کے دوست ہیں، بھارت کی آبی جارحیت نے یہ ثابت کردیاہے کہ بھارتی حکمران پاکستان سے ازلی دشمنی رکھتے ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے خوفزدہ ہیں، وہ ٹنڈوآدم کے مرکزی گراؤنڈ میں دفاع اسلام کانفرنس خطاب کررہے تھے ۔

جس میں ہزاروں کی تعداد میں ٹنڈوآدم اوراس کے گردونواح کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، صوبائی مسئول فیصل ندیم ، بشیر الٰہی ، حافظ محمدانور اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ امریکا نے ورلڈ ٹریڈسینٹرپر حملے کو جواز بناکر مسلمان ممالک پر جارحیت کی ۔

(جاری ہے)

افغانستان میں بھارت کے ساتھ مل کر بے گناہ نہتے افغان عوام پر آتش وہنگ کے دھانے کھول دیئے، عراق اور پاکستان میں بھی امریکی اور انڈیاجارحیت ارتکاب کیاجاتارہا، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی بھی اسی سازش کا حصہ ہے لیکن اللہ کی توفیق سے افغانستان میں امریکاکو ناقابل یقین شکست ہوئی ہے جس کے بعد بھارت بھی زخمی گد کی طرح لبلارہاہے اور اب پاکستان پربھارت نے آبی جارحیت مسلط کردی ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑے جانیوالاپانی جوسیلابی صورتحال اختیار کرگیا ہے اس نے پنجاب اور سندھ میں تباہی مچادی ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکے دریاوں پر 62 ڈیم بناکرپاکستان کی زرعی معیشت کو تباہ کرنے کاسلسلہ شروع کیاہے اور ہمارے حکمران اس مسئلے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، انھیں چاہئے کہ وہ اس بھارتی جارحیت کوعالمی فورم پر اُٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صد پرویز مشرف نے نائن الیون کے بعدامریکی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اوربزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف پاکستان کے ہوائی اڈے امریکا اوراس کے اتحادی کودیئے بلکہ پاکستان میں جہادی تنظیموں پر عرصہ حیات تنگ کیاگیا۔

خود ہمیں مختلف وقتوں میں پابند سلاسل کیا جاتا رہا ، پاکستان میں جہاد کے نام کوشجرممنوع بنا دیا گیا۔ پرویزمشرف کے ان بزدلانہ اقدامات کی وجہ سے جہاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ برسوں میں بھی نہیں کیا جاتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ کچھ نادان جنہوں نے پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھاکر جنگ مسلط کرکے انتشارپھیلانے کی کوشش کی جنھیں پاکستان دشمن قوتیں استعمال کررہی تھیں انھیں آج سمجھ آرہی ہے اور وہ بھی احساس کرتے ہی ہتھیار پھینکنے کا اعلان کررہے ۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان بیس کیمپ ہے جس کی حفاظت کرناہرایک فرد کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہاکہ اس ملک کیخلاف جوبھی میلی آنکھ سے دیکھے گااسکی آنکھیں نکال لیں گے کیونکہ یہ نعت خداوندی ہے،اور یہ کلمہ کی بنیاد پر معروض وجودمیں آیاہے۔

متعلقہ عنوان :