حکومت کی موبائل فون آپریٹرز کو گو نواز گو پر مشتمل ایس ایم ایس بلاک کرنے کی ہدایت

منگل 16 ستمبر 2014 17:58

حکومت کی موبائل فون آپریٹرز کو گو نواز گو پر مشتمل ایس ایم ایس بلاک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) حکومت کے حکم پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل فون آپریٹرز کو گو نواز گو پر مشتمل ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

موبائل فونز آپریٹرز نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔ گو نواز گو الفاظ پر ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا ۔ ایسے تمام ایس ایم ایس جس میں گو نواز گو کے الفاظ ہوں گے وہ بلاک کر دیئے جائیں گئے ۔ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ایس ایم ایس کو بلاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :