حکمرانوں کا خاتمہ قریب ہے، ہر شخص کی زبان پر ”گو نواز گو“ ہے، طاہر القادری

منگل 16 ستمبر 2014 17:21

حکمرانوں کا خاتمہ قریب ہے، ہر شخص کی زبان پر ”گو نواز گو“ ہے، طاہر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جانے میں تھوڑے دن رہ گئے ہیں، ہر شخص کی زبان پر اس وقت گو نواز گو ہے۔

(جاری ہے)

انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کے ظلم بڑھتے جا رہے ہیں اور اب حکمرانوں کے خاتمے کا وقت بھی قریب آتا جا رہا ہے۔ سیاستدانوں نے آئین اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں دبوچ کر بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرنے کی جرات نہ ہوئی اور وہ اپنے ہی کارکنوں سے ملاقات کر کے واپس آ گئے۔

متعلقہ عنوان :