کونسلرمحمد رشید کا قتل کراچی آپریشن کی ناکامی ہے،الطاف حسین

منگل 16 ستمبر 2014 17:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم اورنگی سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور انکے بیٹے کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی آپریشن کی ناکامی قرار دیا ہے۔الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علما اور دیگر افراد قتل کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، جس نے کراچی آپریشن کی ناکامی کو ثابت کر دیا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد نے اورنگی سیکٹر کے کارکن اور سابق حق پرست کونسلر محمد رشید اور ان کے بیٹے عادل کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا، انہوں نے محمد رشید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ محمد رشید اور انکے بیٹے کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔