پرواز کی تاخیر کا معاملہ (ن) لیگ کے رکن اسمبلی کا تھا مجھے بلا وجہ گھسیٹا جارہا ہے‘ رحمان ملک

منگل 16 ستمبر 2014 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پرواز کی تاخیر کا معاملہ (ن) لیگ کے رکن اسمبلی کا تھا مجھے بلا وجہ گھسیٹا جارہا ہے،اگلی پرواز بھی پچاس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی اس کا ذمہ دار کون ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ فلائٹ کی تاخیر کے معاملے پر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنا میرا حق ہے، فلائٹ کی تاخیر کا معاملہ (ن) لیگ کے رکن اسمبلی کا تھاجس میں مجھے بلاوجہ گھسیٹا گیا۔ لیگی رکن اسمبلی نے پی ٹی آئی کے کارکن کی نوک جھونک سننے کے بعد طیارے میں سوار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ رحمان ملک کے مطابق اگلی پرواز بھی پچاس منٹ لیٹ ہوئی جس کا ذمہ دار کون ہے؟۔

متعلقہ عنوان :