نواز شریف کی حمایت، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو مشکلات کا سامنا

منگل 16 ستمبر 2014 16:57

نواز شریف کی حمایت، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کی قیادت کو سندھ اور پنجاب کے کارکنوں میں شاید اختلافات کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے ، پنجاب کے ارکان نوازشریف کی کھلی حمایت پر مشتعل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دونوں صوبوں کے کارکنوں میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور اب پی پی رہنما اپنے عوامی خطابات میں وضاحت کررہے ہیں کہ وہ جمہوریت کی سپورٹ کررہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی نہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں میں فاصلوں کو کم کرنے کیلئے پارٹی کے ناراض عناصر نے درمیانہ راستہ اختیار کرکے حکومت کی حمایت سے گریز کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف کی حمایت کا لیبل اتارنے کیلئے ہی پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے حکومت کی جانب سے عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یوسف رضا گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، پنجاب کے بڑے رہنماﺅں نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو باور کرایا کہ نواز شریف کی مکمل حمایت سے مستقبل میں پارٹی پر برے اثرات پڑیں گے۔