بڑی عید سے پہلے قربانی ہوگی ، بات پر قائم ہوں، شیخ رشید

منگل 16 ستمبر 2014 16:53

بڑی عید سے پہلے قربانی ہوگی ، بات پر قائم ہوں، شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج کے لئے ’بھنگ‘ کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا، سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے دور میں فوج کے ’ستو‘پینے کا ذکر ضرور کرتا تھا، بڑی عید سے پہلے قربانی کے دعویٰ پر قائم ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید کاکہناتھاکہ نواز شریف یا عمران خان میں سے کسی ایک کی سیاسی قبر بنے گی، عمران خان جتنی جرات مندی سے حالات کا مقابلے کررہے ہیں ،وہ حیران کن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے میرٹ کے خلاف تمام کام کئے، صرف اپنے وفادار افسران کو تعینات کرتے ہیں، میرٹ پر کسی ایک آفیسر کی بھی تعیناتی نہیں کی گئی، ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، ان کا اقتدار ختم ہونے والا ہے جب دھرنے میں تقریر کرتا ہوں تو لوگ تقریر سننے کی بجائے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :