سیلاب زدہ علاقوں میں آشوب چشم سمیت دیگر وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئی

منگل 16 ستمبر 2014 16:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) سیلاب زدہ علاقوں میں آشوب چشم سمیت دیگر وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئی ہیں متعدد دیہاتیوں کو اشوب چشم سمیت دیگر بیماریاں لاحق‘ حکومت کی طرف سے اقدامات نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ان علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کے بارے میں محکمہ صحت کو حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے مگر ابھی تک امدادی کاروائیوں میں تاخیر ہورہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلابی علاقوں میں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرکے شہریوں کو بیماریوں سے بچایا جائے

متعلقہ عنوان :