سیلاب کے باعث پی پی 162 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات ملتوی

منگل 16 ستمبر 2014 16:34

سیلاب کے باعث پی پی 162 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب کے پیش نظر کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد موجودہ صورتحال میں نتخابات کرنا ممکن نہیں ہے، سیلاب کے باعث 26 سکول زیر آب ہیں جہاں پولنگ سٹیشن بنائے جانے تھے۔ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی پی 162 میں 22 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونا تھے جو اب ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :