انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں بھکر پولیس کی طرف سے عوامی تحریک کے 25 کارکنان پیش ، مقدمہ کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

منگل 16 ستمبر 2014 16:30

حیدر آباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء ) انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں بھکر پولیس کی طرف سے عوامی تحریک کے 25 کارکنان کو پیش کردیا گیا جن کے مقدمہ کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس نے 25 گرفتار پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان جن پر توڑ پھوڑ‘ جلاؤ گھیراؤ‘ پولیس پر مزاحمت کے الزام میں مقدمہ درج ہے کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا مختصر سماعت کے بعد عدالت نے ملزمان کو آئندہ تاریخ پیشی یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :