حکومت پنجاب کا سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سیلابی علاقوں ‘ دریاؤں اور نہروں پر نہانے پر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کاروائی کا حکم

منگل 16 ستمبر 2014 16:30

حیدر آباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء ) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سیلابی علاقوں ‘ دریاؤں اور نہروں پر نہانے پر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری کاروائی کا حکم دیدیا ہے تفصیلات کے مطابق سیلابی علاقوں‘ نہروں اور دریاؤں میں نہاتے ہوئے کئی افراد اور معصوم بچوں کی ہلاکت کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس پر نافذ العمل فوری ہوگا دفعہ 144 کے تحت آئندہ 15 روز کیلئے کوئی بھی نہروں پر سیلابی علاقوں میں کھڑے پانی میں دریائی علاقوں میں نہیں نہا سکے گا اس ضمن میں تمام ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :