مقبوضہ کشمیر، بارودی سرنگ دھماکے میں رپورٹر ہلاک، دو فوجیوں سمیت تین افراد زخمی

منگل 16 ستمبر 2014 16:22

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک پورٹر ہلاک بی ایس ایف کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے منکوٹ میں کنٹرول لائن کے قریب سوناگلی کے علاقے میں بی ایس ایف کی 88 ویں بٹالین کے اہلکار اور بھارتی فوج کے پورٹروں کا پاؤں ایک بارودی سرنگ پر پرنے سے ایک زبردست دھماکے میں خان محمد نامی پورٹر ہلاک اور اورپورٹر محمد پرویز سمیت بی ایس ایف کے دو اہلکار اجے کمار اور راجیس کمار زخمی ہو گئے ۔زخمی اہلکاروں کو راجوری میں ایک فوجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ زخمی پورٹرکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :