پاکپتن، تین مسلح ڈاکوؤں کی غلہ منڈی میں لوٹ مار، متعدد دکانوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

منگل 16 ستمبر 2014 16:22

پاکپتن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)تین مسلح ڈا کوؤں کی شام ڈھلتے ہی غلہ منڈی میں لوٹ مار ،متعد دکا نوں سے لاکھوں رو پے لوٹ لئے ۔مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فا ئر نگ سے ایک پلے دار جاں بحق ۔ ڈا کووں کی شد ید فا ئر نگ سے آڑھتی دکا نوں کے شٹر ڈون کر کے بھاگ گئے زمینداروں اور محنت کشوں نے سڑک پر لیٹ کر جا نیں بچا ئیں۔شہر یوں کے پولیس کو فون پولیس ایک گھنٹے تا خیر سے پہنچی۔

بتا یا گیا ہے کہ شام ڈھلتے ہی تین مو ٹرسا ئیکل سوار ڈا کووں نے ٹیلی فون ایکسچینج کے قر یب رک کر دکا نون پر جد ید ہتھیا ریوں سے اند ھا دھند فا ئر نگ شروع کر دی آڑھتی دکا نوں کے شٹر ڈون کرکے بھاگ پڑ ے ڈا کووں نے ہا تھوں میں بیگ پکٹر کر متعدد د کانیں لو ٹ لیں مزاحمت پر ڈا کوں کی فا ئر نگ سے ٹبہ نانک سر کا رہا ئشی پلے دار 30 سالہ خا دم حسین ولد اللہ دتہ مو قع پر ہی ڈا کووں کی گو لیوں کا نشا نہ بن کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکووں کی غلہ منڈی میں شد ید فا ئر نگ سے اجناس کی فروخت کے لئے غلہ منڈی آ نے وا لے کسا نوں پلے داروں نے سڑکوں پر لیٹ کر جا نیں بچا ئیں ۔شہری ڈا کوں کے بارے بار بار 15 پر کا لیں کرتے رہے مگر پو لیس تقریباً ایک گھنٹے کی تا خیر سے مو قع پر پہنچی ۔شہر میں ڈکیتی کی لر زہ خیز واردات سے شد ید خوف ہراس پھیلا گیا ہے ایک ہفتہ قبل بھی غلہ منڈی سے ملحقہ بجلی چوک میں بھی انہیں تینوں ڈا کووں نے اندھا دھند فا ئر نگ کر کے مر کزی انجمن تا جران کے چیر مین شیخ محمد ارشد اور سا منے شیخ محمد یو سف کی دکا نوں سے بیس لا کھ رو پے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے ڈکیتی کی شعبہ میں نعیم ڈوگر نا می شخص کو حراست میں لیا تھا جو نا معلوم وجو ہا ت کی بنا پر چھوڑ دیا تھا ۔پولیس نے مقتول کی بیوی سا مہ بی بی کی رپورٹ پر تین نا معلوم ڈا کووں کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ہے۔دریں اثنا تا جران غلہ منڈی پاک پتن نے ڈکیتی کی واردات اور ایک شخص کی ھلاکت پر مکمل ہٹرتال کی اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوو ں کو فی الو افو گرفتار کیا جائے ۔