Live Updates

عمران خان پاکستان کے ہرادارے سے مایوس ہو چکے ہیں ‘ الزامات کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا ‘ پرویز رشید

منگل 16 ستمبر 2014 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ہرادارے سے مایوس ہو چکے ہیں ‘کبھی ٹیکس نہ دینے کی کال دیتے ہیں اورکبھی پولیس کو پھانسی دینے کی بڑھک لگاتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہا کہ عمران خان نے قانون کے احترام کے سوا سب کام کئے۔

(جاری ہے)

عمران خان کبھی ٹیکس نہ دینے کی کال دیتے ہیں توکبھی ہنڈی جیسے جرم پرلوگوں کو آمادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پولیس کو پھانسی دینے کی بھی بڑھک لگا تے ہیں۔ عمران خان بات آکسفورڈ کی کرتے ہیں اورعمل افریقہ کے جنگل جیسا ہوتا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بتائیں کیا ان کے کہنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی وی پرحملہ کیا۔ عمران خان نے اپنے لگائے گئے الزامات کا ایک بھی ثبوت نہیں دیا عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات