الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2013ء کے تمام انتخابی میٹریل آئندہ پانچ سال تک محفوظ رکھنے کا فیصلہ

منگل 16 ستمبر 2014 15:57

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 2013ء کے تمام انتخابی میٹریل آئندہ پانچ سال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2013ء کے تمام انتخابی میٹریل آئندہ پانچ سال تک محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں انتخابی عذرداریاں نہ ہوں وہاں ایک سال بعد تلف کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر کاؤنٹر فائل فارم نمبر 15سمیت دیگر میٹریل محفوظ رکھ جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے ایک سال کے بعد بیلٹ پیپر کو ضائع کردیا جاتا تھا اب الیکشن کمیشن نے پانچ سال کے بعد بیلٹ پیپر ضائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے