Live Updates

کارکنان کی مسلسل گرفتاری ، پولیس کے سخت ترین اقدامات،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں تحریری طور پر ازخود نوٹس کی استدعا کیلئے درخواست تیار کرلی

منگل 16 ستمبر 2014 15:56

کارکنان کی مسلسل گرفتاری ، پولیس کے سخت ترین اقدامات،تحریک انصاف نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف نے کارکنان کی مسلسل گرفتاری ، پولیس کے سخت ترین اقدامات پر سپریم کورٹ میں تحریری طور پر ازخود نوٹس کی استدعا کیلئے درخواست تیار کرلی ۔ درخواست آج بدھ کو جمع کروائے جانے کا قوی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی جائے گی جس میں چیف جسٹس پاکستان سے تمام معاملات پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی جائے گی ۔

تحریک انصاف کے سینئر قانون دان احمد اویس نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے گزشتہ رات جو زبانی استدعا کی تھی اب وہی استدعا تحریری طور پر کی جائے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک درخواست تیار کی گئی ہے چیئرمین کی ہدایت پر عدالت میں جمع کروادی جائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات