کراچی ، سائیٹ میں سی آئی ڈی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی،کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 16 ستمبر 2014 15:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) کراچی کے علاقے سائیٹ میں سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کو سی آئی ڈی پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سائٹ کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کچھ پراسرارسرگرمیوں میں مصروف ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی اورایک مقابلہ کے بعد رمضان،احسن شاہ،عظیم،سعیدسمیت پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :