عمران کے الزامات بے بنیاد ہیں، لاشیں غائب نہیں ہوسکتیں، الزامات ثابت ہونے پر مستعفی ہو جاﺅں گا: جاوید اکرم

منگل 16 ستمبر 2014 15:49

عمران کے الزامات بے بنیاد ہیں، لاشیں غائب نہیں ہوسکتیں، الزامات ثابت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اکرم نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاشیں غائب کرنے کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پر وفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کسی کی لاش کو غائب کرنا ممکن نہیں ہوتا، اگر لاشیں غائب ہوئی ہیں تو ان کے لواحقین رابطہ کیوں نہیں کر رہے،اداروں کو بدنام کرنے کا رویہ ترک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پمز خودمختار ادارہ ہے، غیر قانونی حکم ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لاشیں غائب کرنے کے الزامات پر کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں گے اور اگر الزامات ثابت ہو جائیں تو مستعفی ہو جاﺅں گا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے مزید بتایا کہ بھکر کے رفیع اللہ کے سر میں گولی لگی تھی جس کے سی ٹی سکین کے دوران پتہ چلا کہ یہ گولی میٹل کی ہے جبکہ گلفام عادل کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔