لاپتا افراد کمیشن نے چوہدری شجاعت کو 24 ستمبر کو طلب کرلیا

منگل 16 ستمبر 2014 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) لاپتا افراد سے متعلق قائم کمیشن نے مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو 24 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتاافراد سے متعلق قائم کمیشن نے منگل کودوسرے روزبھی کراچی میں سندھ سیکرٹریٹ میں سماعت کی ۔

(جاری ہے)

1992سے 1996 کے درمیان لاپتا گیارہ افراد کے اہل خانہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

کمیشن کے سامنے ایک لاپتا شخص کے بھائی نے بیان دیا کہ 12 اگست 1997 میں چوہدری شجاعت نے اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نصراللہ بابر نے ایم کیو ایم کے 28 کارکنون کو قتل کرکے مارگلہ کی پہاڑیوں میں دفنادیا ہے جس پر کمیشن نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے تین ہفتے میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :