وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم زمین کا تنازعہ طے کرنے کیلئے جسٹس تنویر پرمشتمل کمیشن بنادیا
منگل 16 ستمبر 2014 15:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کا تنازعہ طے کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد پر مشتمل ایک رکنی کمیشن بنادیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔اس مقصد کے لئے کمیشن کو چھ ماہ کاوقت دیا گیا ہے جبکہ جسٹس تنویر کو ماہانہ 15لاکھ روپے تنخواہ و دیگر مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے تنازعہ پر کشمیر کونسل کی جانب سے کمیشن تجویز کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال اور پرویز رشید شامل تھے ۔وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان کی سربراہی میں دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے تنازعہ کے حوالے سے کمیشن تجویز کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے،جس پر گزشتہ روز وزیراعظم نے زمین کے تنازعہ کو جلد حل کرنے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ سپریم کورٹ جسٹس تنویر احمد کو ایک رکنی کمیشن بنانے کیمنظوری دیدی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.