لاپتا افراد کمیشن نےچوہدری شجاعت کو 24 ستمبر کو طلب کرلیا

منگل 16 ستمبر 2014 15:09

لاپتا افراد کمیشن نےچوہدری شجاعت کو 24 ستمبر کو طلب کرلیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)لاپتا افراد سے متعلق قائم کمیشن نے مسلم لیگ ق کے رہ نما چوہدری شجاعت حسین کو 24 ستمبر کو طلب کرلیا ۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتاافراد سے متعلق قائم کمیشن نے کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ میں سماعت کی ۔

(جاری ہے)

1992سے 1996 کے درمیان لاپتا گیارہ افراد کے اہل خانہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔

کمیشن کے سامنے ایک لاپتا شخص کے بھائی نے بیان دیا کہ 12 اگست 1997 میں چوہدری شجاعت نے اسمبلی میں اپنے بیان مین کہا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نصراللہ بابر نے ایم کیو ایم کے 28 کارکنون کو قتل کرکے مرگلہ کی پہاڑیوں میں دفنادیا ہے جس پر کمیشن نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے تین ہفتےمیں پیش کیا جائے ۔