میڈیا پر حملہ کرنے والوں کو سامنے لائیں گے: آئی جی اسلام آباد

منگل 16 ستمبر 2014 14:50

میڈیا پر حملہ کرنے والوں کو سامنے لائیں گے: آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا، اسلام آباد پولیس بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر عالم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار رکھتی ہے، ریاستی اداروں کی حفاظت قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے، میڈیا پر حملہ کرنے والوں کو بھی سامنے لائیں گے۔