سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزم ایس ایچ او نے دوسری ایف آئی آر چیلنج کر دی

منگل 16 ستمبر 2014 14:43

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزم ایس ایچ او نے دوسری ایف آئی آر چیلنج کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملزم نامزد ایس ایچ او عامر سلیم نے دوسری ایف آئی آر کو لاہور ہائیکورٹ کے چیلنج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عامر سلیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کسی بھی وقوعہ کی ایک ہی ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور آئی جی سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔