آف لوڈ ہونیکا معاملہ،رحمان ملک نے ٹوئٹ بھی کرڈالا

منگل 16 ستمبر 2014 14:27

آف لوڈ ہونیکا معاملہ،رحمان ملک نے ٹوئٹ بھی کرڈالا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ پرواز کی تاخیر کا معاملہ ن لیگ کے کارکن کا تھا،انہیں بلا وجہ گھسیٹا جارہا ہے۔ اگلی پرواز بھی پچاس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، اس کا ذمہ دار کون ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ فلائٹ کی تاخیر کے معاملے پر لگائے گئے الزامات کا دفاع کرنا ان کا حق ہے، پی کے تھری سیون ٹی ان کی نہیں بلکہ تکینکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، فلائٹ رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہونی تھی۔

رحمان ملک کے مطابق فلائٹ کی تاخیر کا معاملہ ن لیگ کے وزیر کا ہے جس میں انہیں بلاوجہ گھیسٹا گیا۔ لیگی وزیر سے پی ٹی آئی کارکن کی نوک جھونک سننے کے بعد طیارے میں سوار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ رحمان ملک کے مطابق اگلی پرواز پی کے تھری ہنڈریڈ بھی پچاس منٹ لیٹ ہوئی جس کا ذمہ دار کون ہے۔

متعلقہ عنوان :