2010 میں 2ہزار تباہ ہونیوالے سکولوں کی تعمیر کیلئے ایک روپیہ جاری نہیں کیا گیا‘ (ق) لیگ پنجاب

منگل 16 ستمبر 2014 14:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں 2010 میں آنے والے سیلاب میں 2000سرکاری سکول تباہ ہو گئے تھے جن کی تعمیر نو کیلئے پنجاب حکومت نے آج تک ایک روپیہ جاری نہیں کیا، آج پھر متاثرہ عوام سے امداد اور تعمیر نو کے جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام گو نواز گو شہباز کے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں خواتین عہدیداروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے درست کہا کہ اگر حکمران بندوں اور بیراجز کی تعمیر اور سیلاب سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کرتے تو آج جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2008 ء میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 200 منی ڈیمز تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا آج 6سال بعد 2ڈیم بھی تعمیر نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو غریب عوام اور کارشتکاروں کے مسائل کے حل سے ہمدردی تھی اسی لیے وہ ہر سال چار ارب روپے کی خطیر رقم سیلاب سے روک تھام کیلئے باقاعدگی کے ساتھ جاری کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :