کراچی میں قتل وغارت کا تسلسل جاری،فائرنگ اورپرتشددواقعات میں باپ بیٹااور ایک خاتون سمیت مزید5افرادجاں بحق

منگل 16 ستمبر 2014 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) شہرقائد میں قتل وغارت کا تسلسل جاری ہے فائرنگ منگل کوفائرنگ اورپرتشددواقعات میں باپ بیٹااور ایک خاتون سمیت مزید5افرادجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر گیارہ میں صابری چوک پر نامعلوم ملزموں نے ہوٹل پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کی شناخت55 سالہ رشید اور اس کے بیٹے 25سالہ عادل کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ رشید کا تعلق ایم کیوایم سے بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ شہری حکومت میں جنرل کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔ادھرملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کورنگی میں زمان ٹاؤن سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ گلبہار کے قبرستان سے بھی ایک شخسص کی لاش ملی ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :