اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاوید ہاشمی کو نااہل قرار دینے کیلئے آئینی پٹیشن دائر

منگل 16 ستمبر 2014 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کو نااہل قرار دینے کیلئے آئینی پٹیشن داخل کردی گئی‘ درخواست عام شہری محمد افضل نے ایڈووکیٹ رئیس ممتاز ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی‘ درخواست میں الیکشن کمیشن کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کرکے چیف جسٹس آف پاکستان اور پاکستان آرمی کے ادارے پر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں لہٰذاجاوید ہاشمی کو آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی نے باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت سپریم کورٹ اور پاکستان آرمی کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔ آئینی اداروں کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پی ٹی آئی کے صدر کو آئندہ الیکشن لڑنے کے حوالے سے نااہل قرار دے۔

متعلقہ عنوان :