اسلا م آ با د ہا ئی کو رٹ میں قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

منگل 16 ستمبر 2014 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین پرویز راٹھور کیخلاف الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں کو ہراساں کرنے اور کیبل آپریٹرز کو کام سے روکنے اور ہراساں کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ درخواست پیمرا کے پرائیویٹ ارکان اسرار احمد عباسی اور فریحہ افتخار کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا تھا اور ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی معطل کردیا تھا لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے برعکس قائم مقام چیئرمین پیمرا کو بحال کیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت سمیت دیگر درخواستیں زیر التواء ہیں اس کے باوجود پرویز راٹھور الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور کیبل آپریٹرز کیخلاف احکامات جاری کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز راٹھور کو نہ صرف الیکٹرانک میڈیا بلکہ کیبل آپریٹرز کیخلاف کسی بھی کارروائی کرنے سے روکا تھا۔ پیمرا کے قائم مقام چیئرمین اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور توہین عدالت کی جارہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز راٹھور وزیراعظم کے رشتہ دار ہیں۔ وفاقی و پنجاب حکومت کی ہمدردی کی وجہ سے وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں لیکن عدالت قائم مقام چیئرمین پیمرا کیخلاف الیکٹرانک میڈیا و کیبل آپریٹرز کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے

متعلقہ عنوان :