کراچی ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا
منگل 16 ستمبر 2014 13:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں پر تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد مختلف علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد ذدہ لاش ملی ہے جس کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی اس سے قبل کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش بھی ملی جس پولیس کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقتول کی شناخت ورثاء نے ہسپتال پہنچ کر 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی ہیجو کورنگی کے علاقے گلشن محمدی کا رہائشی تھاادھر ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقیاورنگی ٹاؤن ساڑھے11نمبر میں ہوٹل پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے۔(جاری ہے)
جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث 5 روز قبل کراچی پولیس چیف کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر شہریوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔5 روز قبل جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر دس روز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعد میں ایک اور اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں محکمہ داخلہ نے اسے پانچ روز کے لیے محدود کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.