ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرمشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کو پاؤں پر کھڑاکرینگے‘وزیراعظم

منگل 16 ستمبر 2014 13:17

ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرمشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کو پاؤں پر کھڑاکرینگے‘وزیراعظم

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرمشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کو پاؤں پر کھڑاکرینگے ‘ مشکل کی گھڑی میں بھی لوگ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں ‘ حوصلے پر مبارکباد کے مستحق ہیں- تمام نقصانات جا ئزہ لیا جارہا ہے ‘ جب پانی اتریگا تو دوبارہ اپنے بھائیوں کے پاس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

منگل کو متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ مشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کے ساتھ ہوں آپ کی سیلاب کی آفت کی وجہ سے گھر بار چھوڑنا پڑا یہ سب کچھ مجبوری میں کر نا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ سیلاب کے پانی سے گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے زندگی متاثر ہوئی ہے مجھے بہت افسوس ہے اور دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں انہوں نے متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا دکھ قوم ‘ حکومت اور میرا دکھ ہے آپ کی مشکلات کو ختم کر نے کیلئے حکومت اپنا فرض ادا کریگی مجھے آپ کے نقصان کا احساس ہے یہ سب کچھ آناً فاناً ہوا ہے اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا آپ اطمینان رکھیں میں اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہوں اور انشاء اللہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی پاؤں پر کھڑے ہوں آپ کے گھر دوبارہ آباد ہوں انہوں نے کہاکہ خیموں میں معصوم بچے ‘ عورتیں اور بوڑھے بیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ میں آپ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرونگا انہوں نے کہاکہ آپ کے حوصلے کو شاباش دیتا ہوں آپ مشکل وقت میں بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ ‘ صوبائی وزراء ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ پاک فوج کے جوان اور ریسکیو 1122کے اہلکار شاباش کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جتنی بھی رقم خرچ ہوئی حکومت دے گی اور دوبارہ متاثرین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریگی انہوں نے کہاکہ شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں وہ جہاں پانی جارہا ہے وہ پیچھے پیچھے ہیں مشکلات میں گھرے لوگوں کے ساتھ چل رہے ہیں اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو مزید ہمت عطا فرمائے اور پانی جب اتر جائیگا تو پھر دوبارہ آپ کو آباد کر نے آئینگے ۔