شمالی وزیرستان ، اسپین وام میں دہشت گردوں کا افغانستان سے پاکستانی چوکی پر حملہ، تین ایف سی اہلکار شہید، گیارہ دہشت گرد ہلاک

منگل 16 ستمبر 2014 12:57

اسپین وام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دہشت گردوں کا افغانستان سے پاکستانی چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں ڈانڈی کیچ چوکی پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کا ایف سی اہلکاروں نے جواب دیتے ہوئے گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائی میں تین ایف سی کے جوان بھی شہید ہوگئے۔ واقعہ کے بعد گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ چوکی پر مزید نفری طلب کرکے انہیں ہائی الرٹ کردیا گیا۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ ڈانڈی کچھ پرحملہ کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔