صوابی‘ پولیس چوکی پر حملہ ، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار

منگل 16 ستمبر 2014 12:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) صوابی میں دہشت گردوں نے گذشتہ شب ایک پولیس چوکی پرحملہ کر دیا ، تا ہم سکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے جوابی کارروائی پر حملہ آورفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق صوابی کے علاقے درند میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ، جب کہ چوکی میں موجود اہلکاروں کی جوابی کارروائی اور پولیس کی بھاری نفری کے آنے پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا مگرکوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی

متعلقہ عنوان :