Live Updates

تحریک انصاف کی درخواست منظور، آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس

منگل 16 ستمبر 2014 12:33

تحریک انصاف کی درخواست منظور، آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیااور22ستمبرتک جواب طلب کرلیا۔ تحریک انصاف لائرزفورم کی طرف سے دائر درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار گوہرسندھوایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ فاضل عدالت نے کارکنان کو گرفتارنہ کرنے کا حکم دیاتھالیکن عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے کارکنان کو گرفتارکیا۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات