عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں 25 نومبر کو جنوبی افریقہ پہنچیں گی

منگل 16 ستمبر 2014 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) آئندہ نومبرجنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں 25نومبر کو جنوبی افریقہ پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں اب تک پاکستان سمیت آٹھ ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں پاکستان سمیت ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ،آسٹریلیا ،سری لنکا،بھارت ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 26 نومبر سے 8 دسمبر تک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا اور عالمی کپ میں 31 میچ کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :