قومی اتھلیٹکس چمپئن شپ 17 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 16 ستمبر 2014 12:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 17 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی جبکہ ویمن ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

19 اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ڈیسک تھرو (تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ، لانگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولن تھرو، پول والٹ، ریلے ریس، میراتھن ریس اور ہیمرتھرو کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :