سچن ٹنڈولکر کی سوانح حیات پر لکھی کتاب ”پلیئنگ اٹ مائی وے“ 6 نومبر کو ریلیز ہو گی

منگل 16 ستمبر 2014 12:24

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء)لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی سوانح حیات پر لکھی کتاب ”پلیئنگ اٹ مائی وے“ رواں برس 6 نومبر کو برطانیہ میں ریلیز ہو گی۔ ماسٹر بلاسٹر نے گزشتہ برس نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کیریئر کے 200 ٹیسٹ میچز مکمل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

24 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے کرکٹ کی تاریخ میں کئی نہ ٹوٹنے والے ریکارڈز اپنے نام کئے، انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں زیادہ میچز کھیلنے کے علاوہ دونوں فارمیٹس میں زیادہ سنچریاں بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے، انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے کا بھی منفرد اعزاز حاصل ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کہانی میں انہوں نے اپنے کھیل کے حوالے سے تفصیل سے لکھا ہے جسے انہوں نے کبھی عوام سے شیئر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کہانی میں لڑکپن سے لیکر کیریئر ختم ہونے تک کی ساری باتیں لکھی ہیں ۔