شاہدآفریدی کوقومی ٹی20ٹیم کاکپتان مقرر کرنے کا فیصلہ، ذرائع

منگل 16 ستمبر 2014 11:38

شاہدآفریدی کوقومی ٹی20ٹیم کاکپتان مقرر کرنے کا فیصلہ، ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان کون ہوگا، قرعہ فعل بالا آخر شاہد خان آفریدی نے نام نکل آیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا، شاہد آفریدی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کس کس کو جگہ ملے گی، اسکواڈ کا آج اعلان ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ٹی 20 میں محمد حفیظ کی جگہ شاہد خان آفریدی کو مل گئی، ٹی ٹوینٹی ٹیم میں کپتانی کا بوجھ اب آفریدی کے کاندھوں پر پڑے گا، بورڈ نے کپتان چن لیا، بس اب اعلان باقی ہے۔

ٹی ٹوینٹی کپتان کےساتھ ہی ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹکٹ بھی بٹیں گے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں کہ ٹیم سلیکٹرز نے بنائی ہے، اس میں ان کا کوئی دخل نہیں، ہاں کپتان بنانا انہیں کا اختیار ہے۔ س