سانحہ بھیرہ میں گرفتار ہو کر جیل جانے والے عوامی تحریک کے 110 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے جہلم ،تفتیش کا دائرہ وسیع

پیر 15 ستمبر 2014 23:13

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سانحہ بھیرہ میں گرفتار ہو کر جیل جانے والے عوامی تحریک کے 110 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے ضلعی پولیس جہلم نے عدالتی منظوری کے بعد جہلم منتقل کر دیا‘ جس کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع‘ ملزمان کا جہلم پولیس نے بھی انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت سے 18 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا‘ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ بھیرہ میں درج پولیس اہلکار کی ہلاکت‘ توڑ پھوڑ‘ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں سرگودھا پولیس نے 110 ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھجوا دیا‘ مذکورہ ملزمان تھانہ للہ ٹاؤن ا ور جہلم کی پولیس کو بھی توڑ پھوڑ‘ پولیس مزاحمت کے مقدمات میں مطلوب تھے‘ جس پر جہلم پولیس نے سرگودھا پولیس سے رابطہ کر کے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند 110 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کا سفری ریمانڈ حاصل کیا‘ اور انہیں جہلم لے گئی‘ ذرائع کے مطابق جہلم پولیس نے اپنے مقدمات میں بھی ان ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے 18 ستمبر تک ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے‘ یاد رہے کہ مذکورہ ملزمان دونوں اضلاع سرگودھا اور جہلم کی پولیس کو اپنے اضلاع کے درج مقدمات میں مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

جن کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے لیجایا گیا اور ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں واپس سرگودھا کی جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :