وسطی افریقن جمہوریہ میں عالمی امن مشن میں شمولیت کیلئے پاک فوج کا پہلا دستہ بننگوئی روانہ،
فوجی دستے کی سلیکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ کو پا ک فوج مکمل اعتماد ہے، آئی ایس پی آر
پیر 15 ستمبر 2014 23:09
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاک فوج کا پہلا امن دستہ وسطی افریقن جمہوریہ کیلئے ر روانہ ہو گیا جہاں وہ افریقہ کے انتہائی غریب ترین میں امن وامان کی بحالی کیلئے قائم ہونے والے نئے اقوام متحدہ کے امن مشن (ایم آئی این یو ایس سی اے ) کے تحت خدمات سرانجام دیگا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کیمطابق1100فوجیوں پر مشتمل پہلا دستہ پیر کے روز بنکوئی کیلئے روانہ ہوا جہاں وہ قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے قائم نئے امن مشن میں اپنی ذمہ داریاں سنھبالے گا، بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی افریقن جمہوریہ میں پہلے امن مشن میں پاکستانی فوجی دستے کاانتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ کو پا ک فوج اور عالمی امن و سیکورٹی کے حوالے سے اس کی شراکت داری پر مکمل اعتماد ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت دنیا کے 24ممالک میں41 امن مشنز میں شامل ہے اور مجموعی طور پر 8000سیکورٹی اہلکار عالمی مشن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.