Live Updates

کارکنوں کو چھڑانے کا الزام ،عمران خان کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج،

عمرا ں خا ن کی رہا ئش گا ہ سے پو لیس کو وا پس بلا لیا گیا ۔ کارکنوں کو حراست میں لینا اور بنی گالہ میں رہائش گاہ کا محاصرہ غیر قانونی ہے، گرفتاریوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ترجمان تحر یک انصا ف

پیر 15 ستمبر 2014 22:55

بنی گالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف رات بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس کی زیرحراست 15 کارکنوں کو چھڑ انے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کے بعد دن چڑھنے پر پولیس کی بھاری نفری نے عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراوٴ کر لیا پھر واپس چلی گئی۔ تحریک انصاف نے گرفتاریوں اور گھیراوٴ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان رات دو بجے اپنے کنٹینر سے بنی گالہ روانہ ہوئے، راستے میں لیک ویو پارک کے قریب پولیس وین میں تحریک انصاف کے زیر حراست کارکنوں کو دیکھ کرعمران خان کا قافلہ رْک گیا ، عمران خان نے پولیس والوں کو ڈانٹ پلائی اور 15 سے زائد کارکنوں کو چھڑ ا کر بنی گالہ ساتھ لے گئے ، تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کارکنوں کو خصوصا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں نامعلوم مقام اور ریسٹ ہاوٴسز میں منتقل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے عمران خان کے خلاف زیر حراست کارکنوں کو چھڑانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا، اْن کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے بعد بھاری نفری نے اْن کی رہائش کا گھیراوٴ کرلیا۔ عمران خان کی اس یقین دہانی پر کہ چھڑوائے جانے والے کارکن اْن کے پاس نہیں ، پولیس کے اعلیٰ حکام نے انہیں آگاہ کر دیا کہ آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،جس کے بعد پولیس کی نفری بنی گالہ سے واپس چلی گئی، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ گرفتاریوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ کارکنوں کو حراست میں لینا اور بنی گالہ میں رہائش گاہ کا محاصرہ غیر قانونی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :