طاہر القادری کی گو نواز گو مہم 24 گھنٹے بھی نہ چل سکی

پیر 15 ستمبر 2014 22:34

طاہر القادری کی گو نواز گو مہم 24 گھنٹے بھی نہ چل سکی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری کی گو نواز گو مہم 24 گھنٹے بھی نہ چل سکی ،سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے نوٹ تسلیم نہ کئے جانے کے باعث مہم ختم کرنا پڑگئی۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کو پیر کی صبح سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیاگیا حکم نامہ بارے آگاہ کیا گیا کہ جس میں کہاگیاہے کہ اگر کسی کرنسی نوٹ پرسیاسی نعر ے درج ہوئے تو وہ قابل استعمال نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کو یہ بھی بتایاگیاکہ اگر یہ مہم جاری رکھی گئی تو مسافروں ، دکانداروں سمیت ہر جگہ ایک نیا جھگڑا جنم لے لے گا اور سارا الزام ہمارے سر آئے گا اس لئے اس پر نظر ثانی کی جائے جس کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اس سیاسی ہتھیار کو دوسرے طریقے سے آزمانے کا فیصلہ کیا اور کرنسی نوٹوں کی بجائے اسے سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے چلانے کی حکمت عملی اپنائی اور پیر کی سہ پہر اس کا اعلان انہوں نے اپنے خطاب میں کردیا واضح رہے کہ اتوار کی رات انہوں نے کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جوکہ 24 گھنٹے بھی پورے نہ کرسکا اور دم توڑ گیا

متعلقہ عنوان :