قادری کا قال اللہ اورحدیث رسول اللہ پڑھنے ،پڑھانے والوں کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،طاہر اشرفی

پیر 15 ستمبر 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ مدارس دینیہ کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں ۔مدارس کو ختم کرکے سیکولر نظام تعلیم رائج کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا۔

طاہر القادری مغربی ایجنڈے کو فروغ دینے اور ملک میں انارکی و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ محب وطن قوتیں متحد ہوکر پاکستان اور مدارس دینیہ کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ہونیوالے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے مدارس دینیہ کیخلاف بیان نے واضح کردیا ہے کہ ملک میں تشدد اور انتشار کون پھیلانا چاہتا ہے۔

قادری کا قال اللہ اورحدیث رسول اللہ پڑھنے ،پڑھانے والوں کو ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ملک کے باشعور ،سنجیدہ اور محب وطن عوام نے نہ پہلے کبھی مدارس دینیہ کیخلاف کسی سازش اور ریشہ دوانی کو قبول کیا ہے اور نہ آئندہ اسکی توقع رکھی جاسکتی ہے۔مدارس دینیہ نے ہمیشہ نیک ،باکردار اور محب وطن لوگ پیدا کئے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مدارس کے نظام اور خدمات کو سراہا جاتا ہے۔