تحریک انصاف کالالک جان چوک میں دھرنا جاری

پیر 15 ستمبر 2014 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کیخلاف لالک جان چوک میں دھرنا گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

دھرنے میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے پارٹی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ دھرنے کے شرکاء گو نواز گو اوراپنی پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ دھرنے کے شرکاء نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ جب تک عمران خان اعلان نہیں کرینگے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔