تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینلز کے صحافی ،کیمرہ مینوں اورپولیس پر حملے اورتشد دقابل مذمت ہیں، میاں عتیق

پیر 15 ستمبر 2014 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے اسلام آبادمیں دھرنے میں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور ایک ٹی وی کے صحافی اورکیمرہ مینوں پر حملے اورتشددکی شدیدمذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میاں عتیق نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنے کارکنوں کوپولیس پرحملوں اورٹی وی چینلزاورصحافیوں کے خلاف تشددکی جس طرح کھلے عام ترغیب دی جارہی ہے یہ اسی کانتیجہ ہے کہ ہفتہ کے روز بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیاتھااورآج بھی ایک اورٹی وی چینلز کی نیوزٹیم پر حملہ کیاگیا، صحافیوں کوماراپیٹاگیا اور کیمرہ توڑدیاگیا۔

آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آبادمیں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیااورانہیں تشددکانشانہ بنایا۔ میاں عتیق نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے تشددکی یہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں، اس قسم کی پرتشددکارروائیاں امن پسندی کے تمام دعووں کی کھلی نفی ہیں ۔میاں عتیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کواپنے کارکنوں کوتشددکی ترغیب دینے کے بجائے امن پسندی کی تعلیم دینی چاہیے اوراپنے کارکنوں کوہرقسم کے تشددسے روکنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :