الیکشن کمیشن نے مخدوم جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

پیر 15 ستمبر 2014 22:04

الیکشن کمیشن نے مخدوم جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخدوم جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کی خالی نشست حلقہ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 22 اور 23 ستمبر کو داخل کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

24 اور 25 ستمبر کو دائر درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی ‘ 2 ستمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی مستر ہونے کے خلاف اپیل دائر کریں گے جبکہ خالی نشست پر ضمنی انتخابات سولہ اکتوبر کو ہوں گے