آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل سے ملاقات، آپریشن ضرب عضب سمیت افغانستان کی صورتحال ،پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 15 ستمبر 2014 21:58

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل سے ملاقات، ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل سے ملاقات‘ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی دونوں سربراہون کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاکستان افغانستان کے مابین تعلقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا یاد رہے کہ ایساف کمانڈر جنرل جون کیمبل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل ہیڈ کوارٹر کا یہ پہلا دورہ ہے۔