Live Updates

عمران خان پی ٹی آئی کے زیر حراست ملزمان کو پولیس سے چھڑا کر لے گئے

پیر 15 ستمبر 2014 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پی ٹی آئی کے زیر حراست ملزمان کو پولیس سے چھڑا کر لے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور انکے ساتھ موجود کارکنوں نے پولیس سے چابیاں چھین کر اپنے ساتھیوں کی ہتھکڑیاں کھول لیں اور آزاد کرالیا۔رپورٹ کے مطابق کچھ پولیس اہلکاروں نے عمران خان سے التجا کی کہ وہ مجبور ہیں اور اپنا کام انجام دے رہے ہیں مگر عمران خان نے کہا کہ آپ چور ہیں یا پولیس والے ۔

عمران خا ن نے کہاکہ تم قانون توڑ رہے ہو ۔

(جاری ہے)

قانون پر امن لوگوں کو پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے ایک کارکن نے خان صاحب کو آئی جی پولیس کو فون کرنے کا مشورہ دیا جس پر عمران خان نے جواب دیا ۔آئی جی کیا کر یگا؟ عمران خان کے ایک کارکن نے پولیس اہلکاروں کو فورا معطل کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 5 منٹ میں مکمل کی گئی اور عمران خان کارکنوں کو رہا کرانے کے بعد بنی گالہ چلے گئے،بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ سے کچھ فاصلے پر جمع ہو کر میگا فون پر ملزمان کی حوالگی کے اعلانات کئے تاہم کچھ دیر بعد پولیس بغیر کسی کارروائی کے واپس چلی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات